ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگر مودی امیروں کو پیسہ دیتے ہیں تو کانگریس پارٹی غریبوں کو پیسہ دے گی، مودی نے نوٹ بندی کرکے کالے دھن والوں کی مدد کی : راہل گاندھی

اگر مودی امیروں کو پیسہ دیتے ہیں تو کانگریس پارٹی غریبوں کو پیسہ دے گی، مودی نے نوٹ بندی کرکے کالے دھن والوں کی مدد کی : راہل گاندھی

Tue, 26 Mar 2019 23:24:06    S.O. News Service

سورت گڑھ (راجستھان)،26 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات دو نظریات کی جنگ ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نوٹ بندی کے ذریعے کالے دھن والوں کی مدد کرنے کا الزام بھی لگایا۔سورت گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دو ہندوستان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ایک ہندوستان امیروں کا اور دوسرا غریبوں کا ہوگا، لیکن کانگریس ایسا نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ پرچم ایک ہے تو ملک بھی ایک ہی ہوگا۔ہم دو ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے نوٹ بندی کے ذریعے کالے دھن والوں کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مرکز میں اقتدار میں آتے ہی ملک کے 20 فیصد غریب خاندانوں کی کم از کم ماہانہ آمدنی 12000 روپے کویقینی بنائے گی۔اس کے لیے وہ ان کے اکاؤنٹ میں 72 ہزار روپے سالانہ ڈالے گی۔راہل نے کہا کہ ملک میں 25 کروڑ لوگ آج بھی خط افلاس سے نیچے ہیں جو کہ ملک کے لئے شرم کی بات ہے۔انہوں نے ملک کے 20 فیصد غریب خاندانوں کو 72 ہزار روپے سالانہ دینے کی پارٹی کا اعلان کو ملک میں غربت پر سرجیکل اسٹرائک بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک سے غربت کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر مودی امیروں کو پیسہ دیتے ہیں تو کانگریس پارٹی غریبوں کو پیسہ دے گی۔نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نو ٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے اقدامات سے مودی حکومت نے ملک میں بے روزگاری بڑھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے نوٹ بندی کے ذریعے کالے دھن والوں کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی حفاظت اور نوجوانوں کو روزگار دینے پر توجہ دے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم غریبوں کی بات کرتے ہیں۔ہم انصاف چاہتے ہیں، ہم دو ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔اس سے پہلے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بھی خطاب کیا۔


Share: